خبرنامہ پاکستان

سکھر کی سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، چار افراد شہید

سکھر کی سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، چار افراد شہید

سکھر(ملت آن لائن) سکھر کی ایک سمینٹ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک رینجرز اہلکار سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بارودی مواد کو ناکارہ بنارہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔ موقع پر رینجرز اہلکار بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں دیگر چھ رینجرز جوان اور فیکٹری کا جنرل مینیجر شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ بارودی مواد ناکارہ بنایا جارہا تھا۔

جائے وقوعہ پر پولیس رینجز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔