خبرنامہ پاکستان

سیاستدانوں کیخلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈاکیاگیا،چیئرمین سینیٹ

کراچی (ملت + آئی این پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کیخلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈاکیاگیا،سیاستدانوں کو کرپٹ کہہ کر بدنام کیا گیا،قائداعظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے،ہم قائداعظم کی تعلیمات اور نظریہ کو کھوچکے ہیں،جمہوری حکومت میں آئین کے کردار پر بات ہوئی ہے،ملک کو ڈکٹیٹرز نے نقصان پہنچایا۔ہفتہ کو کراچی میں نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے جو ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا،قائداعظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے،پاکستان کو جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا آج وہ تبدیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت میں آئین کے کردار پر بات ہوئی ہے،قائداعظم کا پاکستان بنانے کا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا،ہم قائداعظم کی تعلیمات اور نظریہ کو کھوچکے ہیں۔رضار بانی نے کہاکہ مجھے اپنے سیاسی کارکن ہونے پر فخر ہے، سیاستدانوں کیخلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈاکیاگیا،سیاستدانوں کو کرپٹ کہہ کر بدنام کیا گیا،جمہوری حکومت میں آئین کے کردار پر بات ہوئی ہے،ملک کو ڈکٹیٹرز نے نقصان پہنچایا۔۔۔۔(خ م)