خبرنامہ پاکستان

سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع سے مستعفی

سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع سے مستعفی

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

فرحت اللہ بابر نے استعفے کی کوئی ٹھوس وجہ نہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر اب دفاع کمیٹی کا ممبر نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع جی ایچ کیو گئی تب میں اجلاس میں نہیں تھا، اگر میں دفاع کمیٹی کا رکن ہوتا تب بھی جی ایچ کیو نہ جاتا۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ میں نے کہا تھا جی ایچ کیو والے پارلیمان میں آکر بریفنگ دیں، جب 2003 میں سینیٹرتھا تب بھی کہا تھا کہ پارلیمان کو جی ایچ کیونہیں جانا چاہیے، تو اس وقت انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات ہیں، ہم بریفنگ کا مواد دکھانا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا تھا جی ایچ کیو کا مواد 15 کلومیٹر کے فاصلے پر لانا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فرحت اللہ بابر کے مستعفی ہونے کے بعد اب فاروق ایچ نائیک کو کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔