خبرنامہ پاکستان

سی پیک سے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی،وزیراعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب

مشکل وقت میں چین نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا‘ زلزلہ میں چین کا پاکستان سے تعاون قابل تعریف ہے‘ 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط رابطے کا باعث بنے گی‘ توانائی کے تمام شعبے 2018 میں مکمل ہوجائیں گے‘ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجز ہے‘ اقتصادی راہداری کے ثمرات نہ صرف پاکستان کے لئے بلکہ پورے خطے کو ملیں گے جس سے عوام کو فائدہ اور روزگار کے مواقع ملیں گے
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ،مشکل وقت میں چین نے کبھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا‘ زلزلہ میں چین کا پاکستان سے تعاون قابل تعریف ہے‘ 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط رابطے کا باعث بنے گی‘ توانائی کے تمام شعبے 2018 میں مکمل ہوجائیں گے‘ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجز ہے، اس سے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی‘ اقتصادی راہداری کے ثمرات نہ صرف پاکستان کے لئے بلکہ پورے خطے کو ملیں گے جس سے عوام کو فائدہ اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ پیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت پر خوشی ہے اور پاک چین برادرانہ تعلقات مضبوط ہ ہورہے ہیں۔ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی اور زلزلہ میں چین کا پاکستان سے تعاون قابل تعریف رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری مشکل میں چین نے پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا ۔چین سے ہمارے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر چین کی حمایت کی ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد اور ایمانداری پر مشتمل ہیں۔ ایک روڈ ایک خطے کا وژن علاقائی روابط کے فروغ میں اہم ہوگا ۔خطے میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔ پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آگیا ہے اور دنیا سے تجارت کرنا چاہتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات وسیع اور مستقل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری چین کے ساتھ مضبوط رابطے کا باعث بنے گی اور توانائی کے شعبے میں 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ توانائی کے بیشتر منصوبے 2018 میں مکمل ہوجائیں گے۔ اقتصادی راہداری کے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو ملیں گے جس سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ چین پاکستان میں ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کررہا ہے اور ایکسپریس ہائی وے نیشنل ہائی وے سے منسلک ہوگا۔ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر رواں سال کام شروع ہوجائے گا۔ اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے گیم چینجز ہے اور خطے کی تقدیر بدل دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور آئے گا اور غربت ختم ہوگی۔ اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کی معیشتیں قریب آئیں گی۔ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر احسن اقبال اور ان کی وزارت مبارکباد کی مستحق ہے۔ چین سے کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والوں کے بھی شکر گزار ہیں اور چینی سفیر سن وی ڈونگ پاکستان کے بہتر ین د و