خبرنامہ پاکستان

شرجیل میمن کو ہیتھروایئرپورٹ پرروک لیا گیا، کئی گھنٹے پوچھ گچھ

لندن: (اے پی پی) سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کو دبئی سے لندن پہنچنے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر روک لیاگیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ شرجیل میمن دبئی سے لندن پہنچے تھے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر حکام نے انھیں روک لیا، چند گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 فروری کو دوبارہ حکام کے سامنے پیش ہوں۔ انھیں یہ بھی کہاگیا کہ وہ اپنے ہوٹل سے کہیں سفرکریں تو اس کی بھی اطلاع دیں۔ شرجیل میمن نے اس حوالے سے سینئر وکلا سے بھی مشاورت کی ہے۔