خبرنامہ پاکستان

شرح سود 5.75فیصد کی سطح پربرقراررکھنےکا اعلان

کراچی:(اے پی پی) اسٹیٹ بینک نے آیندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 5.75فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہےجب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں تیزی کارجحان رہا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے جب کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ کی رفتاربڑھ رہی ہے۔ گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور افراط زر پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے، صنعتوں کےفروغ اور دہشت گردی میں کمی سے ملک کی معیشت مزید بہتر ہوگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 5.75فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔