خبرنامہ پاکستان

شہباز تاثیر بازیابی: آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پرآئی جی بلوچستان احسن محبوب نے وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا۔ رپورٹ کی روشنی میں آئی جی بلوچستان کے خلاف کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق آئی جی بلوچستان احسن محبوب کی غلط خبر پر نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے مؤقف اختیار کیا کہ ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات وزارت داخلہ کو بھجوادی تھیں۔ آئی جی بلوچستان کے بیان کی روشنی میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلیہے جوزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط خبر فراہم کرنے پر آئی جی بلوچستان احسن محبوب کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔