خبرنامہ پاکستان

شہباز شریف کو بھی سیاست میں نہیں رہنے دیں گے: شیخ رشید

شہباز شریف کو بھی سیاست میں نہیں رہنے دیں گے: شیخ رشید

اوکاڑہ: (ملت آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بھی سیاست میں نہیں رہنے دیں گے، جہاں عمران خان کا پسینے بہے گا، وہاں اپنا خون بہا دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے، نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی، حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کو طلب ہی نہیں کیا گیا، قوم چاہتی ہے کہ کپتان جمائما کو ملکی سیاست میں لائیں۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ راولپنڈی کے جلسے میں خود جمائما کو لاؤں گا، کہتے ہیں راولپنڈی کے جلسے میں 10 لاکھ افراد نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو حدیبیہ کیس کا فیصلہ سن کر دکھ ہوا، اگر عمران خان نااہل ہو جاتا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو تباہی سے بچائیں۔

دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے، نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی، حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کو طلب ہی نہیں کیا گیا، قوم چاہتی ہے کہ کپتان جمائما کو ملکی سیاست میں لائیں۔