خبرنامہ پاکستان

شہباز شریف کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گرفتار

شہباز شریف کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گرفتار
لاہور(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مارنے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد ماڈل ٹاؤن بلاک ایچ کے ایک گھر میں ڈرائیور کی نوکری کر رہا تھا اور حساس اداروں کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ برآمد کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ارفع کریم ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کے افسر کا ڈرائیور تھا۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار اور روایات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینا ہے، جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کے لیے آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے۔ جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہترین نظام ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے، پاکستانی عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے قائل ہیں،جمہوریت میں حق حاکمیت عوام کے پاس ہوتا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپناموثر کردار ادا کیا ہے۔