خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید مین آف دی میچ قرار؛ متحدہ کا وفد ناراض ہو کر واپس چلا گیا

شیخ رشید مین آف دی میچ قرار؛ متحدہ کا وفد ناراض ہو کر واپس چلا گیا

لاہور:(ملت آن لائن) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے شیخ رشید کو اپوزیشن کے احتجاج کا مین آف دی میچ قرار دے دیا۔ طاہر القادری نے شیخ رشید کے استعفے کے اعلان کے بعد کہا کہ شیخ رشید نے آج میلہ لوٹ لیا ہے اور میں ان کو اپوزیشن کے احتجاج کا مین آف دی میچ قرار دیتا ہوں۔ دوسری جانب اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے اور نظر انداز کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ناراض ہو کر چلا گیا۔ متحدہ کے رہنماؤں ساجد حسن اور دیگر کو پروٹوکول دیا گیا نہ ہی ان کو خطاب کی دعوت دی گئی جس پر وہ اسٹیج سے اٹھ کر چلے گئے۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…آج پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کرنے کا کہا ہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے اور دیکھے آج پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا، عمران خان
ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے، عمران خان
عمران خان کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی گئی جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے، اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پبلک پول کرا لیں کہ لوگ ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ’اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں‘ آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا۔