خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید نےاپوزیشن کواستعفےدینےکی تجویزدیدی

لاہور: (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے کے لئے متحرک ہو گئے۔ یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک کا اعلان کر دیا۔ تحریک کے دوران اپوزیشن کو اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تجویز دینے کا بھی کہہ دیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ کوئی آئے اور انہیں گھر بھیج دے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرتے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔ حکومتی حلقوں سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ اس ملک میں ٹرک نکلے تو چودھری نثار اور شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔