خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید کا طاہر القادری کو فون ، 15جون کو ملاقات پر اتفاق

لاہور (ملت آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کینیڈا سے واپس پہنچنے والے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو فون گھما دیا ۔ شیخ رشید اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے پاناما لیکس کیس ، جے آئی ٹی کی کارروائی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کو ملاقات کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور اب دونوں رہنماﺅں کے درمیان 15جون کو لاہور میں اہم ملاقات ہو گی جس میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا ۔