خبرنامہ پاکستان

صدرمملکت کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاندارجیت پرمبارک باد

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس کے علاوہ صدر مملکت ممنون حسین نے انٹر نیشنل سلور ٹائٹل جیتنے پر باکسر محمد وسیم کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ محمد وسیم نے ٹائیٹل جیت کر قوم کا سر فخرسے بلند کردیا ہے۔