خبرنامہ پاکستان

صرف سندھ نہیں پاکستان کی ہرگلی میں جاناہے،مصطفیٰ کمال

حیدرآباد:(اے پی پی)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف سندھ ہی نہیں پاکستان کی ایک ایک گلی میں جانا ہے۔رضا ہارون کہتے ہیں مسخرہ پن کرنے والوں کو لوگوں نے مسترد کردیا ہے ۔ حیدرآباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب لوگ دہشت گرد بنانے کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، سندھ کے ہر ضلع سے دورے کی دعوت ملی ہے، ووٹ کے لئے پاکستان کے عوام کے دل جوڑنے آئے ہیں۔ سندھ ہی نہیں پاکستان کی ایک ایک گلی میں جا ئیں گے۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شہریوں نے جس طرح استقبال کیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔