خبرنامہ پاکستان

طیارہ حادثہ؛ پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی دعا

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت ‘بارش اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور نماز کی امامت کرائی۔ نماز جمعہ کے بعد مولانا فضل الرحمن نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لئے دعا کرائی اور اس موقع پر انہوں نے بارش اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ (ن غ / آ چ)