خبرنامہ پاکستان

طیبہ تشدد کیس؛ کورٹ نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) طیبہ تشدد کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ جمعرات کو کم سن گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ جمع کرائی گئی رپورٹ میں صلح نامہ‘ پولیس کی تفتیش‘ ایڈیشنل سیشن جج اور بچی کے بیانات شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار ہائی کورٹ نے معاملے کی انکوائری بھی کی تھی۔ (ن غ)