خبرنامہ پاکستان

عمران خان جان بچانے کے لئے سابقہ بیوی سے ٹویٹ کرواتے ہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان عجیب نرالے آدمی ہیں کہتے ہیں جو دے دیا بس اسے مان لیا جائے اور قوم کو گمراہ کرنے کے لئے سابقہ بیوی جمائما سے کہتے ہیں ٹویٹ کردو میری جان بچ جائے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وکیل باربار ضد کر رہا ہے کہ ہم نے تلاشی نہیں دینی ججز نے کئی سوالات رکھے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، عمران خان عجیب نرالا آدمی ہے کہتا ہے جو دے دیا مان لیا جائے اور 10 روز قبل قوم کو گمراہ کرنے کے لیے سابقہ بیوی کو فون کیا اورکہا کہ ٹوئٹ کردیں میری جان بچ جائےگی۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں عمران خان جیسا جھوٹا نہیں دیکھا، ہم نہیں کہتے کہ آپ نے ہندو اور یہودیوں سے پیسا لیا آپ کو صرف سپریم کورٹ میں آکر بتانا ہے کہ میں نے پیسا اس ذریعے سے حاصل کیا لیکن آپ بیرونی امداد کا دفاع کر رہے ہیں اورسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں ابھی تو آپ کو بہنوں کے نام آف شور کمپنیوں کے جواب دینے ہیں اب ٹویٹ ٹویٹ کھیلنا بند کریں اورعدالت عظمیٰ میں آکر جواب دیں۔رہنما مسلم لیگ(ن) دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ہم نے منتیں کرکے کیس لگوایا ابھی تک تو جہانگیر ترین کے خلاف کیس دائر کیا ہی نہیں اور یہ کیس منفرد انداز میں عجیب و غریب چوراہے پر آکر کھڑا ہوگیا، عمران خان کے وکیل انور منصور پچھلی عدالتوں میں فارن فنڈنگ کا مان چکے الیکشن کمیشن نے صاف بتایا کہ انھوں نے فارن فنڈنگ ہونے کا نہیں بتایا۔