خبرنامہ پاکستان

عمران خان ٹویٹر پرپاکستان کےسب سےمقبول سیاسی رہنما

اسلام آباد: (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی رہنما بن گئے ہیں۔ عمران خان نے ٹویٹر پر سب پاکستانی سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹویٹر پر عمران خان کے فالورز کی تعداد چالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ عمران خان کے بعد مریم نواز اکیس لاکھ فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسد عمر بیس لاکھ اور شہباز شریف سترہ لاکھ فالورز کے ساتھ مقبول سیاست دانوں میں شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے یئرمین بلاول بھٹو زرداری چودہ لاکھ فالورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔