خبرنامہ پاکستان

’عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ میں ملٹری سیکریٹری کے مکان میں رہیں گے‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہےکہ عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کےمکان نمبرایک میں رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پرائم منسٹرہاؤس کی کالونی میں عمران خان کے لیے گھر تیار ہوگیا ہے، عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کےمکان نمبرایک میں رہیں گے، میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا، یہ رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری کی ہے اور مکان کی سیکیورٹی کلیرنس کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج بھی عمران خان آئےتو انہیں دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، مجھے فوری طورپرایس ایس پی سیکیورٹی سے بات کرنی ہے۔