خبرنامہ پاکستان

عمران خان چٹھیاں لکھ لکھ کر عدالت سے استثنیٰ مانگتے ہیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے بھاگنے کا کام عمران خان نے کیا جو چٹھیاں لکھ لکھ کر عدالت سے استثنیٰ مانگتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عدلیہ کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا اور عدلیہ کے رتبے کو بحال کرنے کے لیےسڑکوں پرنکلے اور اب بھی وزیراعظم قانون کی حکمرانی کےلیے تاریخ درج کرنے جارہے ہیں۔