خبرنامہ پاکستان

عمرا ن خان صوبے کو ترقی دیں، تہمینہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عمرا ن خان صوبے کو ترقی دیں، محض الزامات سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہؤے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف قوم سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں وہ کام کئے جو محض خواب تھے۔ تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں ۔ ہمسایہ ملک بھارت کے رویئے بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مودی کے ماضی سے واقف ہے۔ بھارتی گجرات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قتل و غارت گری اور نہتے کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دینا اور بار ہا لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو جوہری قوت کے اعتبار سے اپنے ہمسایہ جوہری قوت کے ساتھ تنازعات کو معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھانا ہو ں گے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرنا ہو گا۔