خبرنامہ پاکستان

عمر ان خان کے گھر کے باہر پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی کارکنوں کا اجتجا جی دھرنا جمعرات کو بھی جاری رہا

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمر ان خان کے بنی گالہ گھر کے باہر پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی کارکنوں کا اجتجا جی دھرنا جمعرات کو بھی جاری رہا ، مختلف حلقوں سے آنے والے کارکن نعرے لگاتے رہے اور بینر لہراتے اپنے مطالبات دہرا رہے ہیں۔این اے 154 کے کھلاڑی سکندر بوسن کے بجائے ملک احمد ڈیہڑ کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاج کے پیش نظر بنی گالہ بلائے گئے ملک ا حمد ڈیہڑ بھی اپنے حامیوں میں آئے اور اپنے مخالفین پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ملک قاسم کی نامزدگی پر برہم پی کے 86 والے اپنی طرف سے حاجی منصور کو نامزد کیے بیٹھے ہیں جبکہ پی کے 29 بٹگرام کے ووٹر نظریاتی لوگوں کو آگے لانے کی ضد کئے بیٹھے ہیں۔