خبرنامہ پاکستان

عوام پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالوں کی سزا کے انتظار میں ہیں: مریم اورنگزیب

عوام پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالوں کی سزا کے انتظار میں ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں، جواب دیں کہ پارلیمنٹ پرحملہ اور پولیس کو کیوں مارا تھا۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج بھی کنٹینر پرکھڑے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے کی سزا کے انتظار میں ہیں، عمران خان کی جنگ کرپشن کیخلاف ہوتی تو کے پی کے میں احتساب کمیشن بند نہ کرتے، وہ اپنی حکومت اور وزراء کی کرپشن چھپانے کیلئے شور مچا رہے ہیں۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان تو خود اپنی پارٹی کی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلنے کا اعتراف کر چکے ہیں، وہ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے، عائشہ گلالئی کو بھی جواب نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے تواتنی بجلی بنانی تھی کہ پورے ملک نے استعمال کرنی تھی لیکن اُسکا کیا ہوا۔