خبرنامہ پاکستان

عید سادگی سے … حکومت اور آرمی چیف کا فیصلہ

عید سادگی سے … حکومت اور آرمی چیف کا فیصلہ

کوئٹہ، لاہور: (ملت آن لائن) سانحہ احمد پور شرقیہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ صدر، وزیراعظم، آرمی چیف نے سادگی سے عید منانے کا اعلان کر دیا. وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت عید الفطر کا تہوار سادگی سے منائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ صوبے کے عوام المناک سانحہ کے باعث عید کا تہوار سادگی سے منائیں، سانحے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی جائے۔ ادھر، صدرِ مملکت ممنون حسین نے بھی عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے اور کل ایوان صدر میں طے شدہ عید ملن پارٹی کو منسوخ کر دیا ہے۔