خبرنامہ پاکستان

فاروق ستار علی رضا عابدی کو منانے پہنچ گئے

فاروق ستار علی رضا عابدی کو منانے پہنچ گئے
کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ناراض ارکان کو منانا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے گھر پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹسوری بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی علی رضا عابدی کے والد سے بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر علی رضا عابدی نے اپنے تحفظات ڈاکٹر فاروق ستار کے سامنے رکھے۔ علی رضا عابدی نے موقف اختیار کیا کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ، وہ پارٹی میں واپس نہیں آئیں گے۔ اُنھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پارتی میں سازشیں کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پی ایس پی سے دوبارہ انضمام یا اتحاد نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے ملاقات میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے الگ ہونے والے اراکن صوبائی و قومی اسمبلی سے متعلق واضح موقف اختیار کیا جائے، جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،ان کی تنخواہیں رکوانے اور استعفوں کے لیے فوری کارروائی کی جائے ۔ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے الحاق اور ایک ہی منشور، نشان اور پلیٹ فورم سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی تھی۔ اس موقع پر رضا علی عابدی نے ا یم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی نشست سے استعفے کا اعلان کر دیا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعفے کی کاپی جاری کردی تھی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کی علی رضا عابدی کے والد سے بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر علی رضا عابدی نے اپنے تحفظات ڈاکٹر فاروق ستار کے سامنے رکھے۔ علی رضا عابدی نے موقف اختیار کیا کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ، وہ پارٹی میں واپس نہیں آئیں گے۔ اُنھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پارتی میں سازشیں کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پی ایس پی سے دوبارہ انضمام یا اتحاد نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے ملاقات میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے الگ ہونے والے اراکن صوبائی و قومی اسمبلی سے متعلق واضح موقف اختیار کیا جائے، جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،ان کی تنخواہیں رکوانے اور استعفوں کے لیے فوری کارروائی کی جائے ۔ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے الحاق اور ایک ہی منشور، نشان اور پلیٹ فورم سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی تھی۔ اس موقع پر رضا علی عابدی نے ا یم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی نشست سے استعفے کا اعلان کر دیا تھا