خبرنامہ پاکستان

فرانسیسی صحافی سرینگرمیں گرفتار

فرانسیسی صحافی سرینگرمیں گرفتار
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے پیلٹ متاثرین کی ڈاکومینٹر بنانے پر ایک فرانسیسی صحافی کو گرفتارکرکے پاسپورٹ ایکٹ کے تحت نظربند کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ٹی وی چینل TF 1 کے سابق فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کوسرینگر کے پرتاپ پارک سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پیلٹ متاثرین کے بارے میں ایک ڈاکو مینٹری تیار کررہا تھا۔ پولیس نے کہاکہ مذکورہ صحافی کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور اس کو کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں نظربند کیا گیاہے۔ پال کومیٹی نے 2009ء میںBayeux میں ایک ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انہیں یہ ایوارڈ افغانستان میں فرانسیسی فوجیوں کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پر دیاگیاتھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پال کومیٹی دس روز قبل مقبوضہ کشمیر تجارتی ویزے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے حریت رہنماؤں اور پیلٹ متاثرین سے ملاقاتیں کی ہیں۔