خبرنامہ پاکستان

فواد چوہدری بھی تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) کپتان میڈیا پر سیاسی مخالفین کے مقابلے کیلئے بڑی ٹیم لے آئے۔ نعیم الحق کے ساتھ فواد چودھری بھی پارٹی ترجمان ہونگے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کپتان نے ٹویٹر پیغام میں بھی تصدیق کر دی۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں نعیم الحق نے ذمہ داری واپس لینے کا تاثر مسترد کر دیا۔ بولے فیصلہ رضا مندی سے ہوا۔