خبرنامہ پاکستان

فوجی عدالتوں کا قیام ملک میں اشد ضروری ہے،راجہ پرویز اشرف

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام ملک میں اشد ضروری ہے ‘ پورے ملک میں یکساں آپریشن ہونا چاہیے ‘ دہشت گردی ایک خوفناک مسئلہ ہے۔ قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔ پورے ملک میں یکساں آپریشن ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں ہوں۔ پرویز اشرف نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام ملک میں اشد ضروری ہے۔ جن لوگوں پر بڑے بڑے الزامات ہیں وہ عہدوں پر قائم ہیں۔ دہشت گردی خوفناک مسئلہ ہے قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔(رانا)