خبرنامہ پاکستان

فیصل آباد: نقیب محسود کے قتل کیخلاف پختون اتحاد یونین کا احتجاجی مظاہرہ

فیصل آباد: نقیب محسود کے قتل کیخلاف

فیصل آباد: نقیب محسود کے قتل کیخلاف پختون اتحاد یونین کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کیجانب سے سندھ پولیس اور آئی جی سندھ پولیس راؤ انور کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

فیصل آباد: (ملت آن لائن) فیصل آباد میں نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف ضلع کونسل چوک میں پختون اتحاد یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کیجانب سے سندھ پولیس اور آئی جی سندھ پولیس راؤ انور کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے بلاوجہ نقیب اللہ محسود کو موت کے گھاٹ اُتار دیا اور اب اپنی غلطی چُھپانے کیلئے نقیب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھاکر احتجاج کرتے ہوئے ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بھی بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے قاتوں کو فوری طور پر قانون کے مطابق سزا دی جائے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی سلسلے وسیع کردیا جائے گا۔

…………………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت ضبط

لاہور:(ملت آن لائن) بے نظیر قتل کیس میں نامزد اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرلی گئی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہونے والی گزشتہ سماعت میں عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کے ضامنوں نذیراحمد اور ممتاز حسین کو آخری مہلت دی تھی کہ وہ اشتہاری ملزم کی جائیداد کی تفصیلات پیش کریں ورنہ ضامنوں کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی زرِ ضمانت ضبط کرلی جائے گی جب کہ عدالت نے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔
بے نظیر قتل کیس میں اشتہاری پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بے نظیرقتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لیا اور ملمز کی املاک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کے 10 ، 10 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے کے بعد یہ رقم بحق سرکاری ضبط کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔
ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت ضبط ہونے کا امکان