خبرنامہ پاکستان

بجلی 2 روپے 23 پیسے سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ملت آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے جون کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 23 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا میں جون کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی سماعت ہوئی جس کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 13 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جون میں کل 11 ارب 46 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی اور 11 ارب 21 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی جس کی مالیت 52 ارب 62 کروڑ روپے بنتی ہے۔

درخواست کی سماعت کے بعد نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 23 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی تاہم بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی سستی کرنے سے صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔