خبرنامہ پاکستان

قومی احتساب قانون؛ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

قومی احتساب قانون؛ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) قومی احتساب قانون پر مزید غور کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ اجلاس چئیرمین کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کی صدارت میں 2بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں نئے احتساب قانون پر مزید غور ہوگا، یہ احتساب قانون پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا 19واں اجلاس ہوگا۔