خبرنامہ پاکستان

قومی ادارےحکومت کامعاشی اصلاحات کاعمل جاری رکھیں: ڈار

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ قومی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کا معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں تاکہ گذشتہ 3سالوں کے دوران حاصل کئے گئے معاشی فوائد کو مزید مستحکم کیا جاسکے،ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ نے سٹیٹ بنک میں 27جولائی کو دبئی میں آئی ایم ایف سے12ویں اقتصادی جائزہ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں سٹیٹ بنک کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا،اجلاس میں آئی ایم ایف کے 12ویں اقتصادی جائرہ کے حوالے سے دبئی میں جولائی کے آخری ہفتہ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے معاشی صورتحال بالخصوص ملک کی(مانیٹری)زری صورتحال پر غور کیا گیا،اجلاس میں جون2016کو ختم ہونے والی سہہ ماہی میں ملک کی زری کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ،ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو اب تک تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔وزیر خزانہ نے معاشی صورتحال اورکارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کے قومی اداروں کو اصلاحاتی عمل کو جاری رکھنا چاہیے تاکہ گذشتہ 3سالوں کے دوران حاصل کئے جانے والے معاشی فوائد کو مزید مستحکم کیا جاسکے،اجلاس میں سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر اور سٹیٹ بنک کے سینئر حکام نے شرکت کی،پاکستان کے آئی ایم ایفف کے درمیان مذاکرات 27جولائی سے شروع ہوں گے اورر ایک ہفتہ سے زائد عرصہ تک جاری رہیں گے۔(خ م+وخ)