خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور فوجی جوان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹینٹ اور ایک جوان شہید ہوگئے ہیں ان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر صاحبزادہ طارق اللہ نے شمالی وزیرستان میں سیکنڈ لیفٹیننٹ اور ایک جوان کی شہادت پر فاتحہ خوانی کرائی۔
قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور فوجی جوان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹینٹ اور ایک جوان شہید ہوگئے ہیں ان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔