خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی: نوید قمر پی پی پی کے پارلیمانی لیڈرمقرر

اسلام آباد: (اے پی پی) ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوید قمر کو آصف علی زرداری کی منظوری سے پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا۔ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔ آٹھ ماہ سے زائد عرصے تک اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اعجاز جاکھرانی معاملات چلاتے رہے۔