خبرنامہ پاکستان

لاہور، شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ اور گردونواح میں زلزلے کےشدید جھٹکے

لاہور: (اے پی پی) آج دوپہر لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، سانگلہ ہلز، کامونکی، رائے ونڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اہنے گھروں اور عمارتوں سے باہر آ گئے۔ زلزلے کے 2 جھٹکے شام 4 بج کر 54 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں زمین کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔