خبرنامہ پاکستان

لاہورہائیکورٹ:ایم کیوایم کےرہنماؤں کیخلاف غداری کی کارروائی کی قرارداد منظور

لاہور:(اے پی پی )لاہورہائیکورٹ بار نے پاکستان مخالف تقاریر کرنے پرایم کیو ایم کے رہنماؤں کیخلاف غداری کی کارروائی کرنے اورسیاسی جماعت کی حیثیت سے متحدہ قومی موومنٹ کی رجسٹریشن کی منسوخی کے حق میں قرار داد منظور کر لی،ایم کیو ایم کے قائد اور کارکنوں کی جانب سے پاکستان مخالف تقاریر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کا جنرل ہاؤس اجلاس بار کے سیکرٹری انس غازی کی سربراہی میں شروع ہوا،اجلاس میں درجنوں وکلاء نے شرکت کی اور ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر وکلاء رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پاکستان مخالف تقاریر کیں جو کہ ملک سے واضح غداری ہے،ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ریاست مخالف بیان بازی ان کیخلاف واضح چارج شیٹ ہے۔وکلاء کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیاں کرنے پر ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔اس موقع پر وکلاء نے کثرت رائے سے پرایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف غداری کی کارروائی کرنے اورسیاسی جماعت کی حیثیت سے متحدہ قومی موومنٹ کی رجسٹریشن کی منسوخی کے حق میں قرار داد منظور کر لی۔