خبرنامہ پاکستان

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی
لاہور: (ملت آن لائن) لاہورمیں علی الصبح بوندا باندی نے موسم خوشگوار کر دیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

لاہور میں آسمان پر گہرے بادلوں کا راج ہے، صبح سویرے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم قدرے خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی اورکہیں کہیں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔