خبرنامہ پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو کھولنے کا حکم دیدیا

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو کھولنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے فیصلہ سنایا اور فزیو تھراپی اور میڈیکل کے شعبے کے علاوہ تمام شعبوں کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ سنڈیکٹ نے یونیورسٹی کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا بند کرنے کا نہیں اور یونیورسٹی کو بند کرنے کا حکم کہیں بھی نہیں دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بہاالدین یونیورسٹی کو طلبا کی ڈگریوں نہ دینے پر معطل کردیا گیا تھا۔