خبرنامہ پاکستان

لندن سے 68ڈی پورٹیز کو پاکستان پہنچا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)لندن سے 68ڈی پورٹیز کوخصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہناہے کہ 68ڈی پورٹیز کو لے کر چارٹرڈ فلائٹ بارہ بج کرچالیس منٹ پر بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ ایف آئی اے نے تمام ڈی پورٹیز کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی ہے ، ڈی پورٹیز کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق پاکستان بھیجا گیا ہے۔