خبرنامہ پاکستان

لندن میں بیٹھا شخص اب کراچی بند نہیں کرا سکتا، پرویز رشید

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر اب کراچی بند کرا سکتا ہے نہ ہڑتال کرا سکتا ہے ۔ لاہور میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کر اچی میں امن قائم ہو گیا ہے ۔ ایک شخص لندن سے بیٹھ کر تقاریر کرتا تھا اور کئی دن کراچی بند رہتا تھا اب اس کے اپنے ساتھی اس کا ساتھ نہیں دے رہے ۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم محمد نوازشریف نے 3 دن کراچی میں بیٹھ کر تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے آپریشن شروع کیا ۔ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی زندگی کی قربانی دیکر کراچی کو محفوط بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھرنا سیاست نہ کی ہے اور نہ دھرنا سیاست سے خوفزدہ ہیں۔ پرویز رشید کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا جو باتیں وہ آج کہہ رہے ہیں وہ عمران خان کو 30 سال بعد سمجھ آئیں گی ، موٹروے پر تنقید کرنیوالے اب خود موٹروے بنا رہے ہیں