خبرنامہ پاکستان

لگائے گئے الزامات کا ایک بھی کاغذی ثبوت نہیں، دانیال عزیز

(ملت آن لائن) اسلام آبادمسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اداروں پر لگائے گئے الزامات کا ایک بھی کاغذی ثبوت نہیں ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان پیش ہو رہا ہے لیکن اشتہاری خان پیش نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنیوالوں کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں۔اس موقع پر رہنما ن لیگ نے کہا کہ عدالتوں سے اشتہاری ہونے والوں کی جائیدادیں ضبط ہوتی ہیں مگر عمران خان کی کوئی جائیداد ضبط نہیں کی گئی۔دانیال عزیز کے کہا کہ اشتہاری کو گرفتار کرانا عدالتوں کا کام ہے۔