خبرنامہ پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصرجنجوعہ کی بلیغ الرحمن سےملاقات

افغانستان کی جنگ

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کے درمیان منگل کویہاں ملاقات ہوئی۔ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بلیغ الرحمن نے اس موقع پر جنرل ناصر جنجوعہ کو ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات، یکساں نصاب تعلیم اور خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔