خبرنامہ پاکستان

لیلۃ القدر کی تلاش میں‌ آج خصوصی عبادات ہوں‌ گی

لاہور: ملت آن لائن .. لیلۃ القدر آج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی۔

لیلۃ القدر رمضان المبارک کی اخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے، مساجد میں اس ضمن میں خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ آج اکثر مساجد میں ختم قرآن ہوگا جبکہ اس موقع پر شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مساجد کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طاق راتو ں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس بابرکت اور مبارک شب میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے

لیلۃ القدر سے متعلق چند سوالات کا جواب..

– لیلۃ القدرکی فضیلت کیاہے؟
لیلۃ القدرکی فضیلت: 1)۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں بیان کی ہے۔
(لیلۃ القدرخیرمن الف شھر)(سورۃ القدرآیت نمبر3)
ترجمہ:لیلۃ القدرہزارمہینے کی عبادت سے بہترہے۔(سورۃ القدرآیت نمبر3)
تقریباً تراسی سال کی عبادت ایک طرف(مسلسل دن اوررات)اوراس عظیم رات کی عبادت اس سے زیادہ بہتراورافضل ہے۔
2)۔نبی کریم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے فرمایا( من قام لیلۃ القدرایماناًواحتسباًغفرلہ ماتقدم من ذنبہ )(متفق علیہ)
ترجمہ:جس نے لیلۃ القدرکاقیام خالصۃًا للہ تعالیٰ کے لیے کیاہے اوراس ایمان سے کہ اللہ تعالیٰ اسکواجرعظیم عطاء فرمائے گااس کے پچھلےسب(صغیرہ)گناہ معاف کردیئے جائیںگے۔(بخاری ومسلم)

– کیااس کے لیے پوری رات کاقیام ضروری ہے ؟
ضروری نہیں ہے بلکہ مستحب ہے لیکن اگرکوئی شخص امام کے ساتھ عشاء کی نمازپڑھے اورتراویح بھی اسی امام کے ساتھ اداکرے تواس کاثواب ایساہے کہ جیسے اس نے پوری رات کاقیام کیاہو۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایا(من قام مع الامام حتی ینصرف کتب لہ قیام لیلۃ )(ابوداؤد، ترمذی، نسائی ،ابن ماجہ)
ترجمہ:جوشخص امام کے ساتھ قیام کرے حتی کے وہ نمازسے فارغ ہوجائے اس کے لیے پوری رات کاقیام لکھ دیاجائے گا۔(اوراس حدیث کوعلامہ البانی نے صحیح فرمایا)

– لیلۃ القدرکاوقت کیاہے؟
لیلۃ القدرایک لمحہ نہیں ہے بلکہ پوری کی پوری رات ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے۔(سلام ھی حتی مطلع الفجر)(سورۃ القدرآیت نمبر5)
ترجمہ:سلامتی ہے وہ رات فجرکے نکلنے تک۔