خبرنامہ پاکستان

ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ گئیں، مزید تصاویر

ماروی میمن گاڑی کی چھت پر کھڑی ہو گئیں

مشن جی ٹی روڈ: نواز شریف کا قافلہ گوجرانوالہ میں داخل ہو گیا
لوگوں کا جمِ غفیر امڈ آیا، لیگی کارکن اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب، سابق وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی، پھولوں کی پتیاں نچھاور

گوجرانوالہ: مشن جی ٹی روڈ کے تیسرے دن نواز شریف کا قافلہ جہلم سے گجرات پہنچا جہاں انہوں نے نماز جمعہ ادا کی اور بعد ازاں لالہ موسیٰ میں عوام سے خطاب کیا۔ اس کے بعد قافلہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا تو راستے میں جگہ جگہ اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ماروی میمن گاڑی کی چھت پر کھڑی ہو گئیں اور کارکنان کو ہاتھ ہلائے اور شیر کے ساتھ تصاویر بنوائیں..لیگی رہنما اپنے پرجوش کارکنوں کے ساتھ جہلم سے گجرات پہنچے تو راستے میں کارکنوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے۔ اس سے پہلے صبح جب نواز شریف اپنے قافلے کے ساتھ جہلم سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے تو کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ روانگی سے پہلے کارکنوں نے اُس ہوٹل کے باہر خوب نعرے بازی کی اور ڈھول کی تھاپ رقص کیا جہاں رات کو سابق وزیراعظم نے رات کو قیام کیا تھا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نواز شریف گوجرانوالہ میں وزیر دفاع خرم دستگیر کے بہنوئی کے گھر قیام کریں گے۔ اگرچہ شہر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں لیکن جگہ جگہ مخالفین کے بینرز نے پولیس افسران اور مقامی قیادت کو تھوڑا سا ڈسٹرب کر رکھا ہے۔

……..
نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچہ کچل ڈالا
August 11, 2017 6:38 pm

لالہ موسیٰ(ملت آن لائن)جہلم سے لاہور جانے والی ریلی میں نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا۔

وزیراعظم کے منصب سے نااہل ہونے والے نوازشریف کی ریلی اب گجرات پہنچ چکی ہے اور ان کے قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں نے اپنے قائد کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ لالہ موسی کے قریب نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے ایک 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں بچے کی ہلاکت واقع ہوگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 12 سالہ حامد سڑک کنارے کھڑا تھا کہ نوازشریف کے اسکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اور برق رفتاری سے آگے کی جانب نکل گئی جب کہ قافلے میں شامل کسی بھی گاڑی یا اہلکار نے بچے کو اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو قریبی اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کے بعد بچے کی والدہ بے ہوش ہے جب کہ والد کو دل کا دورہ پڑ گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ریلی پاکستان بچانے کی ریلی ہے اور پاکستان کے لیے لاکھوں انسانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ یہ بچہ بھی پاکستان کے لیے قربان ہوا ہے۔ اللہ اس کے درجات بلند کرے۔