خبرنامہ پاکستان

محرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے صدر مقام پر ہوں گے جس میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کو دیکھتے ہوئے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔