خبرنامہ پاکستان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

دو روز میں شمال مشرقی

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن مالاکنڈ، پشاور، ڈی آئی خان، بہاولپور، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی اورملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں 19، مالم جبہ19، پشاور18،اوکاڑہ 40 ، بہاولنگر17، ساہیوال12، بہاولپور 10، راولاکوٹ 37اور گڑھی دوپٹہمیں06ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔