خبرنامہ پاکستان

مختلف دستکاریوں کا مقابلہ‘ فن کاروں میں انعامات تقسیم

سرکاری شعبہ کے تمام ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کی تفصیل

مختلف دستکاریوں کا مقابلہ‘ فن کاروں میں انعامات تقسیم
فن اورثقافت کی ترقی و ترویج میں انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے ،ثریا نسیم کی گفتگو

فیصل آباد(ملت آن لائن)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دستکاریوں کے مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہو ئی ۔ایم پی اے ثریا نسیم اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔پوزیشن ہولڈرز دستکاروں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں کی بدولت دستکارحضرات کو اپنے فن کو اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ مقابلہ میں شریک تمام دستکاریاں قابل دیدتھیں ۔انہوں نے فن وثقافت کی ترقی و ترویج کے سلسلے میں فیصل آباد آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔آرڈی آرٹس کونسل صوفیہ بیدارودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔