خبرنامہ پاکستان

مریم نواز بھی لندن روانہ، پاکستان شریف خاندان سے پاک

مریم نواز بھی لندن روانہ، پاکستان شریف خاندان سے پاک
لاہور(ملت آن لائن)مریم نواز بھی لندن روانہ،پاکستان شریف خاندان سے پاک ہوگیا۔این اے 120 میں کلثوم نواز کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹی بھی لندن روانہ ہوئی ہیں۔

مریم نواز براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ اپنی بیمار والدہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گی اور این اے 120 لاہورکےضمنی الیکشن میں کامیابی کا تحفہ بھی پیش کریں گی۔

مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ گلے کے کینسر کے علاج کے لیے ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں جس کے باعث این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ان کی مہم مریم نواز نے چلائی اور مسلم لیگ (ن) نے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ آپ نے ان قوتوں سے مقابلہ کیا جو میدان میں نظر آتے ہیں اور ان سے بھی جو میدان میں نظر نہیں آتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ اکیلی کھڑی تھی اور دوسری جانب وہ قوتیں تھیں جو بار بار منتخب وزیراعظم پر وار کرتی ہیں۔

’ پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ نواز کے ووٹروں کو کہا گیا کہ آپ کا ووٹ یہاں نہیں ہے۔ عوام نے نواز شریف کے خلاف تمام سازشوں کو مسترد کردیا۔‘