خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) نے گالی گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے،قمرزمان کائرہ

الیکشن سے پہلے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گالی گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے، کہاں میاں صاحب چھانگا مانگا کی داستان دوبارہ کھلوانا چاہتے ہیں،گالی گلوچ بریگیڈ گھبرا کر ذاتیات پر اتر آئے ہیں،کسی کا خاندان چھپا ہوا نہیں ہے،میاں صاحب ان کی زبانیں بند کریں،کس کا ظرف کیا ہے ہماری زبان مت کھلوائیں۔ہفتہ کو عابد شیر علی کے بیان کے ردعمل میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گالی گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے، کہاں میاں صاحب چھانگا مانگا کی داستان دوبارہ کھلوانا چاہتے ہیں،گالی گلوچ بریگیڈ گھبرا کر ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ہم سے ماضی کے قصے سننا چاہتے ہیں،کسی کا خاندان چھپا ہوا نہیں ہے،میاں صاحب ان کی زبانیں بند کریں،پیپلزپارٹی کے جائز مطالبے پر ان کو تکلیف ہے،کس کا ظرف کیا ہے ہماری زبان مت کھلوائیں۔