خبرنامہ پاکستان

مشینری اور آلات کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ کی منظوری

اسلام آباد: (ملت+ آئی این پی )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے لئے مشینری اور آلات کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کی منظوری دے دی، ای سی سی نے فیصلہ کیاکہ مناسب وقت پر کراچی ،کوئٹہ اور پشاور میں ریلوے کے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لئے اسی طرز کی چھوٹ دی جائے گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ آشاسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اجلاس ہوا۔ای سی سی نے حکومت پنجاب کی درخواست اوروزارت منصوبہ بندی و ترقی کی تجویز پر لاہور اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے لئے مشینری اور آلات کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ دینے اور 6فیصد سے زائدای اینڈ ایم کنٹریکٹ پرائس پر ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنی کی منظوری دے دی۔ای سی سی کو آگاہ کیا گیاہے کہ لاہور اورنج لا ئن میٹروٹرین منصوبہ اور صوبائی دارالحکومتوں میں ریلوے کے ماس ٹرانزٹ منصوبوں سمیت سی پیک میں شامل کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ سی پیک کی بیجنگ میں ہونے والی 6ویں جے سی سی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔(و خ )